اسلام آباد (حقائق نیوز) پاکستان میں واٹس ایپ صارفین اور دیگر یوزر میڈیا ایپلیکیشن صارفین کو تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میڈیا فائلز جیسے آڈیو، ویڈیو پیغامات اور تصاویر ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں جن سے تمام لوگوں کو ان کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کو سروسز میں دشواری کا سامنا ہے ۔ صرف ٹیکسٹ میسج کام کر رھے ہیں جبکہ میڈیا فائلز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہی ہیں جس سے صارفین بہت پریشان ہیں۔
صارفین 'سروسز میں رکاوٹ' کی شکایت کر رہے ہیں۔ بہت سے صارفین کو ایک ایرر میسج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں لکھا ہے، "دستاویز کو ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکا۔ دوبارہ کوشش کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے، تو Wi-Fi سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔"
اگر آ پ اپنے موبائل مین کوئی VPN ڈاون لوڈ کر کے کنیکٹ کر لیں تو اس سے میڈیا فائلز جیسے وائس میسج،ویڈیوز وغیرہ بآسانی ڈاون لوڈ ہوجائیں گی۔
سروسز میں رکاوٹ کی وجہ سے عام صارفین دوسری مقبول میسجنگ ایپس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں سیلولر صارفین کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کے حوالے سے جاری مسائل کو کم کیا ہے، اور اسے ممکنہ "تکنیکی خرابی" قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کئی علاقوں سے نقصان پہنچا جس سے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں انٹرنیٹ تک رسائی متاثر ہوئی ہیں ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کی وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشنز جیسے کہ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں