--> پیرس اولمپکس : پاکستان کے ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیت لیا | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

پیرس اولمپکس : پاکستان کے ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیت لیا

شیئر کریں:

Paris Olympics: Pakistan's Arshad Nadeem won the gold medal by setting a new Olympic record
فوٹو:سکرین شارٹس


پیرس : اولمپکس کے مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میچ میں پاکستان کےارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن تیسرے نمبر پر رھے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں انفرادی مقابلوں گولڈ میڈل دلانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور آخری مرتبہ 1984 کےاولمپکس میں ہاکی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی پھینکی اور پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوئی جبکہ فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 پر کی ۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج کی دوسری تھرو 84.52 پر ہوئی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا عالمی اولمپک ریکارڈ بنا یا اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہونے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

اس سے پہلے اولمپک ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن کا 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو اس نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔

جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی

پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔
ارشد ندیم نے نا صرف پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا بلکہ اولپکس کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بھی بنا یا ہے۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,89,تعلیم,48,ٹیکنالوجی,28,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,33,شوبز,6,صحت,19,کاروبار,32,کالم,3,کھیل,20,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: پیرس اولمپکس : پاکستان کے ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیت لیا
پیرس اولمپکس : پاکستان کے ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیت لیا
Paris Olympics: Pakistan's Arshad Nadeem won the gold medal by setting a new Olympic record
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgHV2fVtkubYWCihDiCUrm14Dps4sUPS80Uh0lFCkWrObRDsZZJ7xzMkQ0Y-W9YkeQ15eh-MCOUURXYC_Mf10yf4nVbQakaFltWqDBs-gkrsZgOIhqHk8pMBGOd2hMfPcrvOlWbFmxpU0_FSYpWZmyf5pY6p8s4HpdvYNBGLQEq6Z4yy7ibi8fcVDuYT0Gz/s16000/Arshad-Nadeem-f.nl.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgHV2fVtkubYWCihDiCUrm14Dps4sUPS80Uh0lFCkWrObRDsZZJ7xzMkQ0Y-W9YkeQ15eh-MCOUURXYC_Mf10yf4nVbQakaFltWqDBs-gkrsZgOIhqHk8pMBGOd2hMfPcrvOlWbFmxpU0_FSYpWZmyf5pY6p8s4HpdvYNBGLQEq6Z4yy7ibi8fcVDuYT0Gz/s72-c/Arshad-Nadeem-f.nl.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2024/08/Paris-Olympics-Pakistan-s-Arshad-Nadeemwon-the-gold-medal-by-setting-a-new-Olympic-record.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2024/08/Paris-Olympics-Pakistan-s-Arshad-Nadeemwon-the-gold-medal-by-setting-a-new-Olympic-record.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست