فوٹو:سکرین شا ٹس |
فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچا تواس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطرمیں ان کی رہائش گاہلے جایا گیا۔
دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں آج ( 2 اگست کو) بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور ان کی تدفین
لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔
کل ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
فلسطین کی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید
کر دیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آئے تھے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں