حکومت نے آ ج 16جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اوراب نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی ہر دو ہفتے بعد کم اور پھر بڑھتی قیمتوں سے عوام تذبذب کا شکار ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں