ملک بھر میں آج کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نظرآنے کی شہادت نہں آئی،اس لئے یکم محرم الحرام 1446ھ پیر 8 جولائی کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مغرب کے بعد کوئٹہ میں ہوا،جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔
جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام بالترتیب 16 (منگل )اور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےاعلان کیا کہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔
اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں