لاہور(حقائق نیوز): پنجاب حکومت نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم الحرام تک صوبے بھر کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے یہ اقدام محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد نشر کرنےاور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیےکیا ہے۔
اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند رکھا جائے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں