اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
یوم عاشور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگا۔ وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی بروز منگل اور 17 جولائی بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔
حکومت نے محرم الحرام کے دوران چاروں صوبوں، وفاق اور گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔
حکومت نے یکم تا دس محرم الحرام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر بھی پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں