فوٹو: پنٹرسٹ |
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف ان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔
اس سال 3 فروری کو سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا ۔
انہیں سزاؤں کے کیس میں آ ج دونوں کی عدالت پیشی تھی۔
جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے سے متعلق دونوں درخواستوں کو مسترد کر نے کا حکم دیا۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عدت کیس میں بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو فوری رہا کر نے کا حکم دیا ۔ جبکہ عمران خان ابھی بھی دوسرے کیس میں اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے۔
کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھرگیا اور پولیس نے کمرہ عدالت سے پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکال دیا، جبکہ صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں