راولپنڈی(حقائق نیوز) : پنجاب بورڈز نے دسویں جماعت کے نتائج 2024 کی تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا ہے۔
ہمیشہ کی طرح پنجاب کے تمام بورڈز دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایک ہی دن کریں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے، نتیجہ مرتب کیا گیا ہے اور اعلان کے لئے تیار ہے. دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 09 جولائی 2024 کو صبح 10
بجے کیا جائے گا۔
وہ تمام طلباء جو اپنے نتائج معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ نتائج چیک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے پنجاب بورڈ لاہور کی ویب سایئٹ پر کلک کر کے اپنے رزلٹ کارڈ دیکھ سکتے ہیں۔
biserawalpindi جبکہ راولپنڈی بورڈ کے طلبہ
پر کلک کرکے رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
جماعت نہم کے نتائج کا اعلان اگست میں متوقع ہے۔
موبائل ایس ایم ایس کے ذریعےرزلٹ معلوم کرنے کے لیئے طلباء اپنا رول نمبر اپنے ضلع کے مخصوص "بورڈ کوڈ" کے ساتھ ایک مقررہ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔ ہر ضلع کے بورڈ کوڈ درج ذیل ہیں:
فیصل آباد: 800240
ڈیرہ غازی خان: 800295
گوجرانوالہ: 800299
راولپنڈی: 800296
لاہور: 800291
بہاولپور: 800298
سرگودھا: 800290
ساہیوال: 800292
ملتان: 800293
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں