فوٹو:بی بی سی |
غزہ میں ہلال احمر (ریڈ کراس) کے دفتر کے قریب کیمپ میں اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے دفتر پر شیلنگ کی ، جس سےریڈ کراس کے دفتر کو بھی نقصان
پہنچا ۔
شیلنگ سے دفتر کے قریب واقع کیمپ میں پناہ لینے والے 22 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 2 حملے کئے گئے، جب پہلے حملے کے بعد لوگ حملے والی جگہ پر جمع ہوئے تو پھر سے شیلنگ کی
گئی جس کی وجہ سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
ہلال احمر کے مطابق امدادی ادارے کے دفتر کے بارے میں دونوں فریقین کو معلوم تھا کہ اس کے قریب تنظیم کے اسٹاف ممبر
اور پناہ گزین موجود ہیں۔ اس کے باوجود حملہ کرنا عام لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کےبرابر ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں