لاہور (حقائق نیوز) پنجاب کی حکومت نے صوبے کے تمام سکولوں میں ہفتہ میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ کو بھی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اب سکول ہفتے میں دو دن(ہفتہ اور اتوار )بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ "اساتذہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے"۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہفتہ میں دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر قرضے کی زیادتی کے باعث کیا گیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا تھا کہ اسکولوں کے اوقات پیر سے جمعہ تک بڑھائے جانے سے طلبہ کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
تمام سرکاری اسکول اور زیادہ تر پرائیویٹ اسکول ہفتہ کی چھٹی ہی کرتے ہیں ۔
ہفتہ میں دو چھٹیوں کا نیا شیڈول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لاگو ہوگا۔
پنجاب بھر کے تمام سکول ہفتے میں دو دن بند رہا کریں گے ۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں