راولپنڈی:(حقائق نیوز) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ،سیکٹر 1 میں پانی سے بھرا
ٹینکر بریک فیل ہوجانے کے باعث بے قابو ہوکر گھر سے ٹکرا گیا۔
جس سے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا ۔ دیوار قریب ہونے سے ٹینکر گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا۔
تاہم ڈرائیور کے شور مچانے پر سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا ۔
اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں