خیبر پختونخوا: اطلاع کے مطابق خیبر میں واقع تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نےکہا ہے کہ یہ خود کش دھماکا تھا اور مشکوک شخص نے دوران تلاشی خود کو دھماکے سے اڑایا۔
پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے جا رہا تھا اور پولیس نے اس کی تلاشی لینا چاہی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہےاور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں