--> خلاصہ مضامین قرآن مجید(اٹھائیسواں پارہ)جمعہ کی اہمیت اور مسلمانوں کو ایک خاص ہدایت | Haqaaiq

[پاکستان]_$type=three$h=250$c=6$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$show=home

خلاصہ مضامین قرآن مجید(اٹھائیسواں پارہ)جمعہ کی اہمیت اور مسلمانوں کو ایک خاص ہدایت

شیئر کریں:



تحریر:پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد ندیم
جامعہ پنجاب لاہور
🌳پارہ وار خلاصہ مضامین قرآن مجید🌳
*اٹھائیسواں پارہ🌹 قَدْ سَمِعَ اللہُ🌹*
اٹھائیسواں پارہ نو مكمل سورتوں پرمشتمل ہے، (۱) ”سورة المجادلة“ (۲) ”سورة الحشر“(۳) ”سورة الممتحنة“ (۴) ”سورة الصفّ “(۵) ”سورة الجمعة“(۶) ”سورة المنافقون“(۷) ”سورة التغابن“ (۸) ”سورة الطّلاق“ (۹) ”سورة التّحریم“ ۔
سورة المجادلة (۲۲) آیات پر مشتمل تین ركوع، سورة الحشر (۲۴)آیات پر مشتمل تین ركوع، سورة الممتحنة (۱۳)آیات پر مشتمل دو ركوع ، سورة الصفّ (۱۴) آیات پر مشتمل دو ركوع ، سورة الجمعة (۱۱) آیات پر مشتمل دو ركوع ، سورة المنافقون (۱۱) آیات پر مشتمل دو ركوع، سورة التغابن (۱۸) آیات پر مشتمل دو ركوع ، سورة الطّلاق (۱۲) آیات پر مشتمل دو ركوع، سورة التحریم (۱۲) آیات پر مشتمل دو ركوع اس اٹھائیسویں پارے میں ہیں۔
اس طرح اٹھا ئیسویں پارے میں مجموعی طور پر (۱۳۷) آیات پر مشتمل (۲۰) ركوع ہیں ۔

*🌹پہلی سورت – سورة المجادلة ، ۲۲ آیات 🌹*
یہ سورت مدنی ہے ، اس سورت میں بنیادی طور پر چار اہم موضوعات كا بیان ہے :
۱. ظہار ۲. سرگوشیوں اور خفیہ باتوں كے احكام
۳. اجتماعی مجالس كے آداب ۴. منافقین كا تذكر
۱. ظہار
اس سورت كے شروع میں ظہار كا بیان ہے ، خولہ بنت ثعلبہ رضی اللہ عنھا كے شوہر نے ان سے ظھار كیا ، اہل ِ عرب میں یہ طریقہ تھأ كہ كوئی شوہر اپنی بیوی سے كہہ دیتا تھا كہ ”اَنْتِ علی كظھر أمی“ یعنی تم میرے لیے ماں كی پُشت كی طرح ہو ، جاہلیت كےزمانے میں اس كے بارے میں یہ سمجھا جاتا تھا كہ ایسا كہنے سے بیوی ہمیشہ كے لیے حرام ہو جاتی ہے، اس لیے حضرت خولہ پریشان ہو گئیں كہ اب كیا ہو گا چنانچھ وہ نبی كریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے پاس آئیں اور اپنی فریاد پیش كی اور بار بار پیش كی ہر بار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم یہی فرماتے رہے كہ تو اپنے شوہر كے لیے حرام ہو گئی ،آخر حضرت خولہ رضی اللہ عنھانے اپنے رب كی طرف ہاتھ بلند كیے تو اللہ تعالی نے نبی كریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر یہ سورت نازل كی جس میں ظھار كے كفارہ كا بیان ہے یا تو ایك غلام آزاد كیا جائے یا مسلسل دو ماہ كے روزے یا ساٹھ مسكینوں كو كھانا كھلایا جائے۔
۲. سرگوشیوں اور خفیہ باتوں كے احكام
بعض یہودی اور منافقین آپس میں اس طرح سرگوشیاں كیا كرتے تھے جس سے مسلمانوں كو یہ اندیشہ ہوتا تھأ كہ وہ ان كے خلاف كوئی سازش كر رہے ہیں ، نیز بعض صحابہ كرام حضور اقدس صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے تنہائی میں كوئی مشورہ یا كوئی بات كرنا چاہتے تھے ، اس سورت میں ان خفیہ باتوں كے احكام بیان فرمائے گئے ہیں ۔
۳. اجتماعی مجالس كے آداب
ان آداب كا بیان ہے جو مسلمانوں كو اپنی اجتماعی مجلسوں میں ملحوظ ركھنے چاہییں۔
۴. منافقین كا تذكرہ
ان منافقوں كا تذكرہ ہے جو ظاہر میں تو ایمان كا اور مسلمانوں سے دوستی كا دعوی كرتے رہتے تھے؛ لیكن در حقیقت وہ ایمان نہیں لائے تھے ، اور در پردہ مسلمانوں كے دشمنوں كی مدد كرتے رہتے تھے۔

*🌹دوسری سورت –سورة الحشر، ۲۴ آیات 🌹*
یہ سورت بھی مدنی ہے ، نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے مدینہ منورہ ہجرت فرمانے كے دوسرے سال نازل ہوئی تھی، اس سورت میں پانچ كات ہمارے سامنے ہیں:
۱. اللہ تعالی كی بعض صفات كا بیان ۲. قبیلہ بنو نضیر كی جلا وطنی كا بیان
۳.” مالِ فیء“ كے بارے میں شریعت كا حكم اور اسلامی اقتصادیات كا ایك اہم فلسفہ
۴. قابل تعریف اور قابلِ مذمت لوگوں كا تذكرہ
۵. ایمان والوں كو خصوصی حكم

۱. اللہ تعالی كی بعض صفات كا بیان
اس سورت كی ابتدا میں بتایا گیا ہے كہ كائنات كی ہر چیز اللہ تعالی كی تسبیح و تقدیس اور حمد و ثنا بیان كرتی ہے اور اس كی توحید و اور قدرت و جلال كی گواہی دیتی ہے ، اس كے علاوہ اس سورت میں اللہ تبارك وتعالی كے بعض مظاہر قدرت كا بھی تذكرہ ہے ، ان كا ایك مظہر واقعتی بھی بیان كیا جو آگے آ رہا ہے كہ یہود جنھوں نے اپنی حفاظت كے لیے بڑے مضبوط قلعے تعمیر كیے ہوئے تھے اور معاشی وسائل پوری طرح ان كے قبضے میں تھے ، مگر اپنے كرتوت كی وجہ سے انھیں دنیا كی زندگی میں اللہ تعالی كی طرف سے ایك عذاب ، حشر كا سامنا كرنا پڑا ۔اس طرح سورت كے اختتام پر اسمائے حسنی كے ضمن میں اللہ تعالی كی عظمت اور كبریائی كا بیان ہے اور آخر میں وہی الفاظ ہیں ، جن سے اس سورت كا آغاز ہوا تھا۔
۲. قبیلہ بنو نضیر كی جلا وطنی كا بیان
بنو نضیر قبیلے نے جب نبی كریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے ساتھ امن و امان اور مدینہ منورہ پر حملہ ہونے كی صورت میں مل كر اس كا دفاع كرنے كے معاہدے كے باوجود نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور مسلمانوں كے خلاف سازشیں كرتے رہتے تھےیہاں تك كہ نبی اكرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كو دھوكے سے قتل كرنے كی كوشش بھی كی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ان پر چڑھائی كی آخر كئی دنوں كے محاصرے كے بعد وہ لوگ وہاں سے نكلنے پر تیار ہوئے چنانچہ انھیں جلا وطن كیا گیا ، یہ جلاوطنی ایسے وقت میں ہوئی كہ كسی كے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا كہ معاشی اور سیاسی طور پر اس قدر مضبوط قبیلے كو ان كے گھروں سے نكالا جا سكتا ہے ۔ ان كی یہ پہلی جلا وطنی تھی جو خیبر كی جانب ہوئی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ كے دور میں انھیں ملك شام كی طرف نكال دیا گیا ۔ (۲ – ۵)
۳.” مالِ فیء“ كے بارے میں شریعت كا حكم اور اسلامی اقتصادیات كا ایك اہم فلسفہ
یہود كے قبیلہ بنو نضیر كے مدینہ منورہ سے نكلنے كے بعد بہت سارا مال غنیمت مسلمانوں میں آ گیا جو مال غنیمت قتل و قتال كے بغیر ہاتھ لگے اسے اصطلاح میں ”مال فیء“ كہتے ہیں ۔اس كے بارے میں یہاں حكم ہے كہ اس میں مجاہدین میں سے كسی كا حق نہیں بلكہ یہ اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے رشتہ داروں كا اور یتامی ، مساكین اور مسافروں كے لیے ہے ۔اس كے ساتھ ساتھ اس آیت میں اسلامی اقتصادیات كا ایك اہم فلسفہ بھی بیان كر دیا گیا ہے كہ ”دولت صرف مال داروں كے درمیان ہی زیر گردش نہ رہے “۔یعنی دولت چند ہاتھوں میں سمٹ كر نہ رہے بلكہ اس طرح پھیل جائے كہ سوسائٹی كا كوئی فرد اور كوئی طبقہ بھی محروم نہ رہے۔(۷)
۴. قابل تعریف اور قابلِ مذمت لوگوں كا تذكرہ
اس سورت میں تفصیل كے ساتھ مہاجرین اور انصار صحابہ رضی اللہ عنھم اور ان كی اتباع كرنے والے قیامت تك كے مسلمانوں كی تعریف كی گئی ہے جو اللہ تعالی كی رضا كو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں جب كہ ان كے مقابلے پر ان منافقوں كی مذمت آئی ہے جو یہود كو بُرے وقت میں اپنے تعاون كا یقین دلاتے رہتے تھے۔
۵. ایمان والوں كو خصوصی حكم
سورت كے آخری ركوع میں ایمان والوں كو دو چیزوں كی طرف خصوصی طور پر متوجہ كیا ہے : (۱) یہ كہ اللہ كا ڈر اپنے سینے میں زندہ ركھو اور ہر جان كی نظر اپنے كل یعنی آخرت پر ہونی چاہیے اور ساتھ ہی سمجھایا گیا ہے كہ تم ان لوگوں كی طرح مت ہو جاؤ جنھوں نے اللہ تعالی كے حقوق كو بھلا دیا جس كے نتیجے میں اللہ تعالی نے ان كی ذات كے حقوق بھی انھیں بھلوا دیے كہ آخرت كو بھول كر وہ لوگ حیوانوں كی طرح صرف اپنی نفسانی خواہشات كی تكمیل میں لگے رہتے ہیں ، (۲) اس كے ساتھ ہی اہل ایمان كو اللہ تعالی نے كتاب اللہ كی عظمت كی طرف متوجہ كیا ہے اور انسانی ذہن كے لیے كسی حد تك قابل فہم بنانے كے لیے یوں سمجھایا ہے كہ یہ ایك ایسا عظیم كلام ہے جس كا تحمل پہاڑ بھی نہ كر سكتے وہ بھی اللہ كے خوف سے ریزہ ریزہ ہو جاتے۔

*🌹 تيسری سورت –سورة الممتحنة،۱۳ آیات 🌹*
یہ سورت مدنی ہے یہاں ہم دو نكات پیش كریں گے:
۱. مسلمانوں كو ایك خاص تنبیہ ۲. عورتوں كی بیعت كے حوالے سے خصوصی حكم

۱. مسلمانوں كو ایك خاص تنبیہ
مسلمانوں كو تنبیہ كی گئی ہے وہ اسلام دشمنوں سے دوستی نہ كریں كیونكہ یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام اور اہل اسلام كو نقصان پہنچانے كے لیے كوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں كرتے،اور وہ اس سلسلے میں رشتے ناتوں كی پرواہ بھی نہیں كرتے اس طرح اس موضوع پر اس سورت كے شروع میں تفصیلی بیان ہے اور اس حوالے سے حضرت ابراہیم علیہ السلام كی شخصیت كو بھی آئیڈیل كے طور پر پیش كیا ہے اور ان كا قصہ بیان كیا جنھوں نے اللہ كے لیے اپنی مشرك قوم براءت كا اعلان فرمایا ۔(۱ - ۶)
۲. عورتوں كی بیعت كے حوالے سے خصوصی حكم
اس سورت میں ان ایمان والی خواتین كے بارے میں بھی رہنمائی موجود ہے جو صلح حدیبیہ كے بعد مدینہ منورہ ہجرت كر كے آ گئی تھیں ، ان كے بارے میں حكم دیا كہ ان كا امتحان لے لیں اور انھیں اچھی طرح جانچ لو كہ كیا واقعی انھوں نے ایمان كی خاطر ہی ہجرت كی ہے ، اگر تمھیں ان كے ایمان پر اطمینان ہو جائے تو پھر انھیں كفار كی طرف واپس نہ كرو پھر اس كے بعد ان امور كا ذكر ہے جن پر ان سے بیعت لی جانی چاہیے۔

*🌹 چوتھی سورت –سورة الصفّ، ۱۴ آیات 🌹*
سورة الصف مدنی ہے ، اس سورت كا بنیادی موضوع جہاد و قتال ہے ۔ اس میں تین نمایاں نكات پیش كریں گے:
۱. بنو اسرائیل كی ایك خاص بد كرداری كا تذكرہ اور مسلمانوں كو اس سے بچے رہنے كا حكم
۲. مسلمانوں كے لیے خوش خبری
۳. مسلمانوں كی تعریف كا ایك خاص پہلو
۱. بنو اسرائیل كی ایك خاص بد كرداری كا تذكرہ اور مسلمانوں كو اس سے بچے رہنے كا حكم
اس سورت میں بنو اسرائیل كے یہودیوں كے اس كردار كا خاص طور پر تذكرہ ہے كہ انھوں نے خود اپنے پیغمبر حضرت موسی علیہ السلام كو طرح طرح سے تكلیفیں پہنچائیں ، جس كے نتیجے میں ان كی طبیعتیں ہی ٹیڑھیں ہو گئیں یہاں تك كہ جب حضرت عیسی علیہ السلام تشریف لائے تو انھوں نے ان كی نبوت كا بھی انكار كر دیا اور انھوں نے نبی پاك حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كے تشریف لانے كی جو بشارتیں دی تھیں ان سے بھی غافل ہو گئے یہی وجہ ہے كہ ا ب جب كہ نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تشریف لا چكے ہیں تو انھوں نے نہ صرف یہ كہ آپ علیہ الصلاة والسلام كی نبوت پر ایمان لانے سے انكار كر دیا ہے بلكہ آپ كے خلاف سازشیں شروع كر دی ہیں۔
۲. مسلمانوں كے لیے خوش خبری
اس میں مسلمانوں كو اس حوالے سے خوش خبری دی گئی ہے كہ اگر انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كی ٹھیك ٹھیك پیروی كی اور وہ كام كیے جن كا اللہ تعالی نے اس سورت میں خاص طور پر حكم دیا ہے اور ان میں جہاد خصوصی اہمیت ركھتا ہے تو اللہ تعالی ان كو عن قریب فتح و نصرت عطا فرمانے والے ہیں ، اس طرح منافقین اور یہودیوں كی ساری سازشیں خاك میں مل جائیں گی۔ اور ساتھ ہی واضح كر دیا گیا كہ كوئی كتنی ہی طاقت صرف كر دے لیكن نورِ الہی یعنی اسلام كو نہیں مٹا سكتا ۔
۳. مسلمانوں كی تعریف كا ایك خاص پہلو
جہا د كے تناظر میں اللہ تعالی نے ان مسلمانوں كی تعریف فرمائی ہے جو اللہ تعالی كے راستے میں منظم ہو كر جہاد كرتے ہیں۔

*🌹 پانچویں سورت –سورة الجمعة ،۱۱ آیات 🌹*
اس سورت كی روشنی میں ہم تین نمایاں نكات پیش كریں گے:
۱. نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كی رسالت اور بعثت كے مقاصد كا بیان اور آپ پر ایمان لانے كی دعوت
۲. اللہ كی كتاب كے حوالے سے یہود كے رویے كی مذمت
۳. جمعہ كی اہمیت اور مسلمانوں كو ایك خاص ہدایت
۱. نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كی رسالت اور بعثت كے مقاصد كا بیان اور آپ پر ایمان لانے كی دعوت
اس سورت كے پہلے ہی ركوع میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم كی رسالت اور بعثت كے مقاصد بیان كیے گئے ہیں اور پوری انسانیت كو آپ ¬ﷺ پر ایمان لانے كی دعوت دی گئی ہے ۔
۲. اللہ كی كتاب كے حوالے سے یہود كے رویے كی مذمت
یہود كی مذمت كہ ان پر جو اللہ كی كتاب نازل ہوئی تھی اور وہ اس پر ایمان اور علم كا د عوی بھی ركھتے ہیں مگر اس كتاب كے مقاصد اور پیغامات كو نظر انداز كرتے رہتے ہیں۔
۳. جمعہ كی اہمیت اور مسلمانوں كو ایك خاص ہدایت
دوسرے ركوع میں جمعہ كی اہمیت اور چند احكام آئے ہیں اور مسلمانوں كو یہ ہدایت دی گئی ہے كہ ان كی تجارتی اور معاشی سرگرمیاں اللہ تعالی كی عبادت كے راستے میں ركاوٹ نہیں بننی چاہییں، چنانچہ اس حوالے سے خصوصی طور پر حكم دیا كہ جمعہ كی اذان كے بعد ہر قسم كی خریدو فروخت بالكل نا جائز ہے ، اور یہ كہ جب حضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم خطبہ دے رہے ہوں اس وقت كسی تجارتی كام كے لیے آپ كو چھوڑ كر چلے جانا جائز نہیں ہے اور اگر دنیوی مصروفیات كا شوق كسی دینی فریضے میں ركاوٹ بننے لگے تو آخرت میں اللہ تعالی نے مؤمنوں كے لیے جو كچھ تیار كر ركھا ہے اس پر دھیان كرنا چاہیے كیونكہ وہ دنیا كی ان دل فریبیوں سے كہیں زیادہ بہتر ہے ۔

*🌹 چھٹی سورت –سورة المنافقون،۱۱ آیات 🌹*
اس سورت كے مضامین منافقین كی حقیقت بیان كی گئی ہے كہ وہ رسالت كی گواہی دینے میں بھی جھوٹے ہیں اور نبی پاك صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور صحابہ كرام رضی اللہ عنھم كو ان كی چالبازیوں اورسازشوں سے ہوشیار رہنے كا حكم دیا گیا ہے اس كے علاوہ منافقین كے سردار عبد اللہ بن أبی كی اس بات كا یہاں جواب بھی دیا گیا ہے جو اس نے مہاجر صحابہ كرام كو نكال باہر كرنے كے لیے بولا تھا اور اپنی گندی ذہنیت كو آشكار كیا تھا ۔اور اس كے ساتھ مؤمنوں كو اس بات كی تنبیہ كی گئی ہے كہ تمھارا مال اور اولاد یعنی دنیوی مصلحتیں تمھیں اللہ كے ذكر ، اعلی مقاصد سے غفلت میں كسی صورت نہ ڈالیں كہ كہیں یہ تمھاری بربادی كا ذریعہ نہ بن جائیں
*🌹 ساتویں سورت –سورة التغابن، ۱۸ آیات 🌹*
اكثر مفسرین كی رائے كے مطابق یہ سورت مدنی ہے ، البتہ اس كے مضامین مكی سورتوں كی طرح اسلام كے بنیادی عقائد كی دعوت پر مشتمل ہیں ، ایمانی مباحث كے حوالے سے جامع ترین سورت ہے ، پہلے ركوع كی دس آیا ت میں اللہ تعالی كی قدر كاملہ كے حوالے سے توحید، رسالت اور آخرت پر ایمان كی دعوت دی گئی ہے اور پچھلی امتوں كی تباہی كے اسباب بتاتے ہوئے توجہ دلائی گئی ہے كہ ان حقائق كو قبول كرو، اور انھیں حرز جان بناؤ اور ان پر یقین سے اپنے باطن كو منور كرو اور اس میں آنے والی ہر ركاوٹ كو عبور كرو۔دوسرے ركوع كی پہلی پانچ آیات میں ایمان كے ثمرات اور ایمان كے نتیجے میں انسان كے فكرو نظر اور اس كی شخصیت میں جو تبدیلیاں رونما ہونی چاہییں ، ان كا بیان ہے ۔پھر آخری تین آیات میں ایمان حقیقی كے تقاضوں كو عملی طور پر پورا كرنے كی نہایت زوردار اور پُر تاثیر ترغیب دلائی گئی ہے۔اور تقوی ، سمع و طاعت اور انفاق فی سبیل اللہ كی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔

*🌹 آٹھویں سورت –سورة الطّلاق، ۱۲ آیات 🌹*
یہ سورت بھی مدنی سورت ہے اس میں طلاق كے بعض مسائل كا بیان ہے اور مختلف قسم كی عورتوں كی عدت كا بیان ہے اس كے علاوہ اس میں یہ بیان ہے كہ متقیوں كو پریشانی سے نجات ملے گی بے حساب رزق ملے گا ان كے معاملات آسان ہوں گے اور ان كے گناہ مٹائے جائیں گےاور اجر عظیم ملے گا۔
*🌹 نویں سورت –سورة التّحریم، ۱۲ آیات 🌹*
سورة الطلاق كے بعد سورة التحریم میں عائلی زندگی كے ایك دوسرے رخ كو نمایاں كیا گیا ہے ، یعنی شوہر اپنی بیوی كی محبت یا اس كے جذبات كا پاس كرتے ہوئے كوئی ایسا كام نہ كر بیٹھے جو شریعت میں جائز نہ ہو اس كے علاوہ اس سورتوں میں عورتوں كے لیے دو قسم كے كردار واضح كیے گئے ہیں دو جہنمی عورتوں كا بیان ہے جو كہ نبیوں كی بیویاں ہونے كے باوجود ہدایت سے دور رہیں (۱) حضرت نوح علیہ السلام كی بیوی، اور (۲) حضرت لوط علیہ السلام كی بیوی۔ ان كے بعد دو اعلی اور قابل تقلید مثالیں پیش كی گئیں (۱) فرعون كی بیوی آسیہ رضی اللہ عنھا اور (۲) حضرت عمران كی بیٹی بی بی مریم سلام اللہ علیھا۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں

مقبول ترین_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

مزید اہم تحریریں_$type=three$author=hide$comment=hide$rm=hide$date=hide$snippet=hide$c=9$shide=home

نام

پاکستان,89,تعلیم,48,ٹیکنالوجی,28,دلچسپ وعجیب,9,دنیا,33,شوبز,6,صحت,19,کاروبار,32,کالم,3,کھیل,20,ویڈیوز,42,
rtl
item
Haqaaiq: خلاصہ مضامین قرآن مجید(اٹھائیسواں پارہ)جمعہ کی اہمیت اور مسلمانوں کو ایک خاص ہدایت
خلاصہ مضامین قرآن مجید(اٹھائیسواں پارہ)جمعہ کی اہمیت اور مسلمانوں کو ایک خاص ہدایت
Abstract Articles Quran Majeed (Twenty-eighth Para) Importance of Friday and a special instruction to Muslims
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgLuEMkdq04B5qe3Lgf-jnIJvnk8H8pjdnbEz4d1Lcrtcwm5jIqHWx0DviIVhZAsqjaUrQN76jks0OJNzrHIowy2_69jhpIq_W18hN7Y0-sOEgf-IpsbmKheWaHdSpUM-q8H-Wi3m4UjkWvFQq96a6Ba1izpE3LM60-td6P0gqxZUJGYJzqT05Dc_-oVA/s16000/quran-g0b9b56b4d_1920.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgLuEMkdq04B5qe3Lgf-jnIJvnk8H8pjdnbEz4d1Lcrtcwm5jIqHWx0DviIVhZAsqjaUrQN76jks0OJNzrHIowy2_69jhpIq_W18hN7Y0-sOEgf-IpsbmKheWaHdSpUM-q8H-Wi3m4UjkWvFQq96a6Ba1izpE3LM60-td6P0gqxZUJGYJzqT05Dc_-oVA/s72-c/quran-g0b9b56b4d_1920.jpg
Haqaaiq
https://www.haqaaiq.com/2023/04/Abstract-Articles-Quran-Majeed-Twenty-eighth-Para-Importance-Friday-special-instruction-Muslims.html
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/
https://www.haqaaiq.com/2023/04/Abstract-Articles-Quran-Majeed-Twenty-eighth-Para-Importance-Friday-special-instruction-Muslims.html
true
913436328015187053
UTF-8
تمام تحریروں کو لوڈ کیا کوئی تحریر نہیں ملی تمام دیکھیں مزید پڑھیں جواب دیں جواب منسوخ کریں حذف کریں بذریعہ صفحۂ اول صفحات تحریریں تمام دیکھیں آپ کیلئے تجویز کردہ عنوان آرکائیو تلاش کریں تمام تحریریں آپ کی درخواست پر کوئی ملتی جلتی تحریر نہیں ملی واپس صفحۂ اول اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر ابھی ابھی 1 منٹ پہلے $$1$$ منٹ پہلے 1 گھنٹہ پہلے $$1$$ گھنٹے پہلے کل $$1$$ دن پہلے $$1$$ ہفتے پہلے 5 ہفتے پہلے فالوورز فالو یہ پریمیم مواد مقفل ہے مرحلہ 1: سوشل نیٹ ورک پرشیئر کریں مرحلہ 2: اپنے سوشل نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں تمام کوڈ کو کاپی کریں تمام کوڈ کو منتخب کریں تمام کوڈز کو آپ کے کلپ بورڈ میں کاپی کیا گیا کوڈز / متن کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں ، براہ کرم کاپی کرنے کے لئے [CTRL] + [C] (یا سی ایم ڈی + سی میک کے ساتھ دبائیں) متن کی فہرست