آج کل لوگوں میں جوڑوں کے درد کی شکایات بہت سننے میں آرہی ہیں ۔اگر آپ بھی اس کا شکار ہیں تو اس کی وجہ جان لیں کہ عام طور پر یہ مرض خون میں یورک ایسڈ جمنے سے ہوتا ہے۔
بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔
اوریہ درد عام طور پرچالیس سال کی عمر سے شروع ہوتاہے۔
جوڑوں میں درد کی کئی اقسام ہیں اور ان میں سب سے اہم ورم ہوتا ہے۔
اگرچہ اس کا صحیح علاج آپ اپنے معالج سے ہی کرواسکتے ہیں تاہم کچھ غذائیں
ایسی ہیں جن میں اللہ تعالی نے ہمارے لیے بہت سے فائدے رکھے ہیں اور ان کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو ورم کو کم کرتے ہیں جس سے جوڑوں کے درد میں کمی آتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں 2 یا اس سے زائد مرتبہ مچھلی کھانے سے جوڑوں کے درد میں کافی کمی آتی ہے۔
سبز پتوں والی سبزیوں میں وٹامن اے، سی، ای اور کے (K)، میگنیشم، پوٹاشیم، کیلشیئم اور آئرن کافی مقدار میں ہوتا ہے جو ہڈیوں کے لئے بہت ہی مفید ہوتا ہے۔
وٹامن سی اور دیگر منرلز والے پھل جیسےمالٹا، لیموں اور گریپ فروٹ کا استعمال زیادہ کریں۔ کیونکہ ان کے استعمال
سےجسم میں یورک ایسڈ کی مقدارکم ہوتی ہے۔
اسی طرح لہسن،پیاز ، لوبیا اور سبز چائے کا استعمال جوڑوں کے ورم میں کمی لاتا ہے۔
اگر آپ جوڑوں کے درد کے سا تھ کسی اور مرض جیسے شوگر ،بلڈ پریشر ، دل کے امراض وغیرہ میں بھی مبتلا ہیں تو اپنے معالج کے مشورے کے مطابق ان غذاؤں کا استعمال کریں۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں