لاہور: پاکستان کی معروف نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔
مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔ اور اینکر امیر عباس کی اہلیہ تھیں۔
وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔
مشعل بخاری کی میڈیا کے شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مشعل بخاری نے پی ٹی وی،ایکسرپریس نیوز،92 نیوز ،اور آپ نیوز سمیت مختلف ٹی وی چینلز میں کام کیا۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں