نیویارک: امریکہ کے معروف جریدے رولنگ اسٹون نے لیجنڈری پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
رولنگ اسٹون نے استاد نصرت فتح علی خان کو ’شہنشاہ قوالی‘ کا لقب دیا اور انہیں قوالی کی سلطنت کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی فن کی تعریف کی۔
میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثال گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے ۔
امریکی جریدے کے مطابق نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہرہ آفاق گلوکار میڈونا بھی شامل ہیں جبکہ ایڈی ویڈر نے ’ڈیڈ مین واکنگ‘ میں ان کے ساتھ مل کر گایا۔
جریدے نے مزید لکھا ہے کہ جیف بکلے نصرت فتح علی خان کو ’میرا ایلوس‘ کہتے تھے اور انہوں نےان کے ساتھ اچھے طریقے سے کام کرنے کیلئے اردو زبان بھی سیکھی۔
فہرست میں انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی شامل ہیں اور رولنگ اسٹون نے ان کو ’پلے بیک گلوکاری کی ملکہ‘ اور ’سروں کی ملکہ‘ قرار دیا ہے۔
تحریر کے بارے میں اپنی رائے بھیجیں